حیدرآباد۔28ستمبر(اعتماد نیوز)تمل ناڈو کے وزیر اعلی جیہ للیتا کو چار سال
سزائے قید سنائے جانے کے بعد حکمران جماعت اے آئی ڈی ایم کے نے آج ارکان
مقننہ کے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ اس اجلاس میں تمل
ناڈو کے نئے وزیر
اعلی کے انتخاب کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ مستقبل کے حالات کے مقابلہ کے لئے
حکمت عملی بھی اس میں تشکیل دی جائیگی۔ بتایا جاتا ہے کہ تمل ناڈو کے اگلے
وزیر اعلی اس ریاست کے وزیر فینانس Panneerselvam ہونگے۔